ٹارگٹ کلنگ کے درجنوں واقعات میں ملوث بدنام زمانہ اشتہاری بلوگے گرفتار
نوشہرہ پولیس کا گرینڈ آپریشن، جرائم کے بے تاج بادشاہ، اے ایس آئی ظاہر علی کو شہید کرنے اور ٹارگٹ کلنگ کے درجنوں واقعات میں ملوث خطرناک اشتہاری ملزم شمس القمر عرف بلوگے کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کیپٹن (ر) نجم الحسنین کے مطابق اے ایس آئی ظاہر علی کے قتل میں ملوث خطرناک اشتہاری ملزم شمس القمر عرف بلوگے ولد رحمت شاہ ساکن جڑوبہ سے کلاشنکوف اور گرنیڈ برآمد کیا گیا۔
ڈی پی او کے مطابق ملزم کے خلاف 1993سے 2016 تک وقتاً فوقتاً قتل، اقدام قتل کے کئی مقدمات درج ہیں، ملزم نے 2011 میں پولیس مقابلے میں اے ایس آئی ظاہر خان کو شہید جبکہ دو کانسٹیبلان کو زخمی کر دیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم شمس القمر عرف بلو گے علاقے میں خوف کی علامت بن گیا تھا، گرفتاری نوشہرہ پولیس کی اہم کامیابی ہے۔
ملام کی گرفتاری میں حصہ لینے والی پولیس پارٹی کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ کپٹن (ر) نجم الحسنین نے تعریفی اسناد اور نقد انعامات کا اعلان کیا۔