صوابی: انسانی سمگلنگ کا عالمی نیٹ ورک چلانے والا ملزم گرفتار
صوابی پولیس نے انسانی سمگلنگ کا عالمی نیٹ ورک چلانے والا ملزم کو گرفتار کرکے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل مردان کے حوالے کر دیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی کی خصوصی ٹاسک پر ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او یارحسین سب انسپکٹر راز محمد خان بمع پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں مطلوب ملزم بخت منیر ولد رحیم اللہ ساکن ڈاگئی یارحسین کو گرفتار کرلیا۔
چند روز قبل سوشل میڈیا پر پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کی طرف سے ایک پوسٹ شیئرکی گئی تھی جسمیں کہا گیا تھا کہ موضع یارحسین کے ایک ہونہار نوجوان زیاد ولد امر علی سکنہ یارحسین کو انسانی سمگلروں نے غیر قانونی طریقے سے یورپ بھجوانے کا جھانسہ دیا جوکہ بعد ازاں موت کے سوداگروں کے ہاتھوں موت کی اغوش میں چلا گیااس واقع پر ڈی پی او صوابی نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی۔
انسپکٹر لیگل فہیم خان کی رہنمائی میں ایس ایچ او یارحسین راز محمد خان نے انسانی سمگلنگ میں مطلوب ملزمان کو ٹریس کرنے کیلئے انکوائری شروع کردی اورباقاعدہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (FIA)مردان سے رابطہ کرکے مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا‘جبکہ انسانی سمگلنگ میں ملوث دوسرے ساتھی ذیشان ولد زرب علی سکنہ یارحسین کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں.