مردان، ہنگو میں فائرنگ کے واقعات، 3 افراد جاں بحق 6 زخمی
مردان اور ہنگو میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق کنال روڈ کے علاقے مستری آباد لاچیانو مسجد کے قریب لڑائی کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہو گئے، معاملہ گھریلو تنازعہ بتایا جا تا ہے۔
دونوں فریقین آپس میں رشتہ دار ہیں، ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے میتوں اور زخمی افراد کو سمیت ایم ایم سی منتقل کر دیا، موقع پر موجود افراد کے مطابق کچھ اور زخمی افراد موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب ہنگو کے تھانہ بلیامینہ کی حدود میں فائرنگ ایک شخص جان بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ جرگے کے دوران تلخ کلامی پر ہوئی، جان بحق شخص سابق ضلع ناظم مفتی عبید اللہ کا چچا زاد بھائی ہے، واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائی شروع کر دی جبکہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔