صوابی، چھیڑ چھاڑ کے دوران خواجہ سراء کو گولی مارنے والا ملزم گرفتار
صوابی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے خواجہ سراء کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے واردات میں اسعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق آج خواجہ سراء عرف مالٹا پروگرام سے واپسی پر مسمی تیمور نواز کے حجرے دیہہ ناڑو مانیری پایاں میں ناشتہ کر رہا تھا کہ اس دوران ملزم لیاقت اچانک بامسلح آ کر خواجہ سراء کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے لگا۔
چھیڑ چھاڑ کے دوران طیش میں آ کر ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خواجہ سراء مالٹا لگ کر زخمی ہوا۔
ڈی پی او صوابی نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مقامی پولیس کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک سونپا جس پر ڈی ایس پی صوابی شوکت خان کی قیادت میں ایس ایچ او صوابی سب انسپکٹر فاروق خان بمع پولیس ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم لیاقت کو دو گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کر کے آلہ ضرر ریپریٹر بھی برآمد کر لیا۔
ملزم نے اعتراف جرم قبول کرتے ہوئے کہا کہ مجروح خواجہ سراء کے ساتھ کوئی ذاتی تنازعہ نہیں تھا بلکہ گھریلو تنازعہ کی وجہ سے ذہن پر شدید بوجھ تھا اس لیے خواجہ سراء پر فائرنگ کر کے اسے زخمی کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔