خیبر پختونخوا

نوشہرہ: شیدو پرائمری سکول میں طلباء زمین پر بیٹھ کرپڑھنے پرمجبور

ضلع نوشہرہ کے علاقہ شیدو کے گورنمنٹ پرائمری سکول میں فرنیچر سمیت بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جس کی وجہ سے طالبعلم مشکلات کا شکارہے۔ مقامی افراد کے مطابق ایک سو اسی طلباء کے لیے سکول میں چار کلاس رومز اور پڑھانے کے لیے صرف تین اساتذہ ہیں۔

گورنمنٹ پرائمری سکول تحریک انصاف کے ایم پی اے ایدریس خٹک کے گھر سے چند قدم کے فاصلے پر واقع ہیں۔ سکول میں بچوں کے بیھٹنے کے لیے نہ ہی ٹاٹ موجود ہیں نہ بینچ۔۔بچے زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ایم پی اے ایدریس خٹک کے دونوں ادوارمیں سکولوں کی حالت نہیں بدلی جاسکی۔ سکول میں پڑھنے والے بچوں کے والدین نے سکول انتظامیہ سے متعدد بار مطالبہ کیا کہ سکول کی حالت کو بہتر بنایا جائے لیکن حکام بالانے اس مطالبے کی کوئی پروا نہ کی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button