خیبر پختونخوا

چترال، دو موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 18 سالہ نوجوان جاں بحق

چترال کے علاقے یارخون پھشک میں دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے اٹھارہ سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

”چمرکھن چترال کی آواز” نامی مقامی سماجی و فلاحی تنظیم کے مطابق کم عمر اور تیزرفتار موٹر سائیکل سواروں کی بہتات پورے چترال کا مسئلہ ہے لیکن اپر چترال کے تھانہ مستوج اور یارخون کی حدود میں پولیس کی نااہلی، اقربا پروری اور سستی کی وجہ سے یہ مسئلہ انتہائی سنگین ہو گیا ہے، اس سے پہلے بھی ہم تھانہ یارخون، مستوج اور ڈی پی او اپر چترال کو خبردار کر چکے ہیں کہ ان موٹر سائیکل سواروں کو اگر لگام نہ دیا گیا تو یہ چلتے پھرتے موت کے کنویں ثابت ہوں گے۔

انہوں نے ڈی پی او اپر چترال جناب ذوالفقار تنولی اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود سے اپیل کی کہ تھانہ مستوج اور یارخون میں کم عمر موٹر سائیکل سواروں پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے، جو والدین اپنے بچوں کو موٹر سائیکل دے رہے ہیں ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے بصورت دیگر آئے روز ایسے ناخوشگوار واقعات پیش آتے رہیں گے۔

علاوہ ازیں یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ تھانہ مستوج اور یارخون میں متحرک اور اہل پولیس آفیسرز کو ایس ایچ او تعینات کر کے یہاں پر قانون کی عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button