خیبر پختونخوا

مشال خان قتل کیس, پشاور ہائیکورٹ میں دائر اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

پشاور ہائیکورٹ نے مشال خان قتل کیس میں دائر اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا.

پشاور ہائیکورٹ میں مشال قتل کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت فیصلے کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس جسٹس لال جان خٹک اور جسٹس سید عتیق شاہ نے کی۔

خیبر پختونخواہ حکومت اور مشال کے والد نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں جبکہ ملزمان کی جانب سے بھی فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کی گئی تھی۔

عدالت عالیہ نے فریقین کی دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

یاد رہے کہ عبدالوالی خان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان کو 2017 میں توہین رسالت کے الزام میں تشدد کر کے قتل کیا گیا تھا، انسداد دہشت گردی عدالت نے مرکزی ملزم کو سزائے موت، سات کو عمر قید، 25 کو تین سال قید کی سزا جبکہ 26 کو بری کیا تھا۔ بعدازاں پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ نے 25 ملزمان جن کو تین سال سزا ہوئی تھی، ضمانت پر رہا کیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button