خیبر پختونخوا کے وزیر صحت بھی کورونا وائرس کا شکار
خیبر پختونخوا کے وزیر صحت بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے اور میں نے اپنے آپ کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ تندرست محسوس کر رہے ہیں، صرف کھانسی کی شکایت ہے اور وہ جلد صحتیاب ہو کر آفس جوائن کریں گے۔
انہوں نے اپیل کی کہ جو جو خواتین و حضرات ان کے ساتھ ماضی قریب میں ملے ہیں ان سب کو اپنا کورونا ٹیسٹ کر لینا چاہئے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں آج مزید 9 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد ملک میں وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 466 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 566 نئےکیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 841 ہو گئی ہے۔