خیبر پختونخوا

‘وزیراعظم نے ہمیں ریڑھ کی ہڈی کہا پی آئی اے جسے توڑ رہی ہے’

ملک کی ریڑھ کی ہڈی تکالیف کا شکار, کون بنے گا مددگار، اوورسیز پاکستانی محنت کش ٹکٹ کے لیے ہوئے خوار, ساری محنت گئی بے کار، اوورسیز پاکستانیوں نے دہائی دی ہے کہ پی آئی اے نے ٹکٹ کے لیے چکر پہ چکر لگوائے پیسے بھی گنوائے مگر ٹکٹ ہاتھ نہ آئے۔

پشاور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اوور سیز پاکستانیوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 30 ستمبر کو ویزہ ختم ہو رہا ہے, ہماری حکومت نے ہمارے لیے کچھ بھی نہ کیا, ریٹرن ٹکٹ کے لیے پہلے سینکڑوں ریال دے چکے, اب پی آئی اے ڈیڈھ لاکھ تک کا ٹکٹ دے رہی ہے, وہ بھی نہیں ملتا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیں ریڑھ کی ہڈی کہا, پی آئی اے ریڑھ کی ہڈی توڑ رہی ہے, سینکڑوں مزدور ٹکٹ سے محروم ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کے بتائے وہ خصوصی جہاز میں کسے لے جا رہے ہیں، انکوائری ضروری ہے، کسی نے گھر کا سامان بیچا تو کسی نے شریک حیات کے سونے کے سیٹ, کوئی زمین بیچ کے ویزہ لے چکا, اب ہم کہاں جائیں, وزیراعظم بتائیں کہ پی آئی اے کی فلائٹس میں کسے لے جایا گیا, پختونخوا کے لوگ کیوں محروم ہیں؟

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button