خیبر پختونخوا

چترال، ایک کی تلاش جاری تھی دوسری نے دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی

نوجوان لڑکی نے دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔

خیال رہے کہ لوئر چترال کے مقام اورغوچ سے تعلق رکھنے والی ایک بیٹی خونزہ زوجہ حیات نے 23 ستمبر کو دریائے چترال میں چھلانگ لگا دی تھی، (اپر چترال) چرون سے تعلق رکھنے والی ایک اور بیٹی حوریہ دختر محمود قادر دریائے چترال میں کود کر اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم پچھلے تین روز سے اورغوچ سے تعلق رکھنے والی بیٹی کی تلاش کر رہی ہے اور اب اس کے ساتھ ساتھ اپر چترال کی بیٹی کی نعش کو بھی ریسکیو 1122 کی ٹیم سرچ کر رہی ہے۔

دونوں لڑکیوں نے نامعلوم وجوہات کی وجہ سے دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی ہے۔ واضح رہے کہ چترال میں خصوصاً نوجوان لڑکیوں میں خودکشی کا رجحان زیادہ پایا جاتا ہے تاہم حکومت کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button