خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا میں آج رات سے بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز

محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں آج رات سے بارشوں کے نئے سلسلے کے آغاز کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق بارشوں کا سلسلہ بدھ کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری مراسلے میں تمام ضلعی انتظامیہ، ریسیکیو 1122 کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئیں۔

‎مراسلے میں کہا گیا کہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھائیں، سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے، عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button