خیبر پختونخوا

ڈیرہ، گھر میں دھماکے سے خاتون اور دو بچے جاں بحق

ڈیرہ اسمعیل خان میں ایک گھر میں دھماکے سے ایک خاتون اور دو بچے جاں بحق ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ چمن چوک کے قریب ایک گھر میں ہوا جس کے بعد آگ نے گھر کو لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے 55 سالہ خاتوں اور دو بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک خاتون کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد فائر بریگیڈ اور 1122 کے اہلکار آگ بجھانے پہنچ گئے تاہم تنگ راستے اور گلیوں کی وجہ سے امدادی کاروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے اور آگ لگنے کی وجوہات واضح نہی، جائزہ لیا جارہا ہے کی یہ گیس لیکج سے دھماکہ ہوا یا کوئی اور وجہ ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button