نوشہرہ، مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق، چور دو گھروں کو لوٹ کر فرار
نوشہرہ میں مختلف واقعات مین تین افراد جاں بحق جبکہ ایک اور واردات میں چور دن دیہاڑے دو گھروں کا صفایا کر گئے۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق رسالپور بارہ بانڈہ انڈسٹریل سٹیٹ کے النور ماربل فیکٹری میں دو مزدور بھاری پتھر تلے دب کر جاں بحق ہو گئے، واقعہ آج شام ساڑھے سات بجے اس وقت پیش آیا جب دونوں مزدور بھاری پتھر کو آہنی رسے سے باندھ کر مشین میں لگا رہے تھے کہ اچانک بھاری پتھر کے اوپر رکھے ہوئے دو مزید وزنی اور بھاری پتھر سرک کر مزدوروں پر آگرے جس کے نیچے دب جانے کی وجہ سے سیار خان ساکن چمتار مردان اور زاہد ساکن کمراٹ دیر جاں بحق ہو گئے۔
دوسری جانب رسالپور ہی کے علاقہ باباجی کلے نہر کے قریب مویشی کے تاجر کو رقم چھین کر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
پولیس کے مطابق دوسہرہ چارسدہ کے ۵۵ سالہ مویشی کے تاجر مقتول شاکر اسلام مویشی فروخت کر کے واپس گھر جا رہے تھے، راستے میں نماز ادائیگی کے دوران ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور ایک لاکھ چالس ہزار روپے نقدی چھین کر ملزمان فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مقامی لوگوں کی اطلاع پر مویشی کے تاجر کی نعش باباجی نہر کے کنارے برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دی گئی۔
مقتول کے بیٹے عبدالعزیز کی مدعیت میں دو نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقتول کے ورثا کے مطابق مقتول تاجر ماجد اور ساجد کے ساتھ مویشی کو فروخت کرے کے لیے گیا تھا۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی۔
دوسری جانب رسالپور رشکی میں چور لیڈی ہیلتھ ورکر کی زندگی بھر کی جمع پونجی لے آڑے۔
نوشہرہ نوشہرہ کلاں اللہ یار خیل میں موبائل کے معروف تاجر کے گھر چوری کی وردات، چور دس تولہ طلائی زیورات، لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔
تھانہ نوشہرہ کلاں نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تاہم لیڈی ہیلتھ ورکر کے شوہر نے دعوی کیا ہے کہ تحریری درخواست کے باوجود اب تک مقدمہ درج نہیں ہو سکا ہے۔