لوئر دیر: تین افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

ضلع دیر لوئر میں کورونا وائرس کے بعد ڈینگی نے سر اٹھانا شروع کردیا ،تین افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

تینوں مریض کی ٹریول ہسٹری ہے ،مریضوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ کے ڈئینگی وارڈ میں علاج کیلئے داخل کر دیا گیا ہے۔

ضلع میں ابتدائی طورپر تین افراد میں ڈئینگی بخار کی تصدیق ہوگئی ہے جن میں ذاکر خان عمر تقریبا 40سال ولد عیسیٰ خان سکنہ کوٹکے مایارمحمد رازق ولد فضل نبی عمر تقریبا 22سال سکنہ باغ دوشخیل اور نجیب اللہ ولد عادل رحمن عمر تقریبا 15سا ل سکنہ زیمدارہ میدان شامل ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق تینوں مریض کی ٹریول ہسٹری ہے۔ ذاکر خان پشاور جبکہ محمد رازق اور نجیب اللہ حال ہی میں کراچی سے ائے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محمد رازق اور نجیب اللہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ میں قائم ڈئینگی وارڈ میں زیر علاج ہے۔

Show More

جواب دیں

Back to top button
Close