خیبر پختونخوا

بی آر ٹی کے ایک اور بس میں آگ لگ گئی، بسوں کے جائزے تک سروس معطل

پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کے چلتی بس میں آگ لگنے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کے بعد بی آر ٹی سروس عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق آج شام کے وقت حیات آباد میں اتوار بازار کے قریب فیڈر روٹ پر چلتی بس میں آگ لگ گئی تاہم فائر فائٹر نے جلد ہی اس پر قابو پالیا۔ حادثے میں تمام محفوظ رہیں۔

حادثے کے بعد بی آر ٹی انتظامیہ نے عارضی طور پر بس سروس معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بی آر ٹی ترجمان عمیر خان کے مطابق تمام بسوں کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا کیونکہ مسافروں کی حفاظت ادارے کی اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی کی دو بسوں میں لگنے والی آگ کی وجوہات پر تفتیش جاری ہے اور بسس بنانے والی کمپنی کی ٹیم مفصل انداز میں بسوں کا جائزہ لے گی۔

ترجمان نے کہا کہ بی آر ٹی کی ہر بس کو تکنیکی اعتبار سے مکمل کلئیر کرنے کے بعد بحال کیا جائے گا اور انسپیکشن مکمل ہونے تک بس سروس معطل رہے گی۔

خیال رہے کہ 13 اگست کو افتتاح کے بعد سے اب تک بی آر ٹی کے ایک درجن سے زائد بسوں میں تکنیکی مسائل سامنے آئے ہیں جن میں دو میں آگ لگنے کے واقعات بھی شامل ہیں۔

بی آر ٹی بسیں بنانے والی کمپنی کا ایک وفد چند دن پہلے ہی پشاور پہنچ چکا ہے

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button