خیبر پختونخوا

کوہاٹ: ناجائز تعلقات کے مطالبے پرفٹبال کا کھلاڑی قتل

کوہاٹ کے نواحی علاقے گمبٹ میں مبینہ طورپرناجائز تعلقات استوار کرنے اور حراساں کرنے پرفٹ بال کے مقامی نوجوان کھلاڑی کو ذبح کرکے موت کے گھاٹ اْتاردینے کے بعد لاش جلادی گئی۔

پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم اور مقامی یونیورسٹی کے طالب علم کو دودیگربھائیوں سمیت گرفتار کرکے آلہ قتل برآمدکرلیا۔پولیس کے مطابق گمبٹ کے علاقے خدرخیل کے رہائشی اور فٹ بال کے مقامی کھلاڑی عاطف الرحمن کو چارروزقبل چھری سے ذبح کرکے موت کے گھاٹ اْتاردینے کے بعد قاتلوں نے مقتول کی نعش کو پٹرول چھڑک کر جلادیاتھا۔

پولیس تھانہ گمبٹ نے قتل کی اس لرزہ خیز واردات میں ملوث تینوں ملزمان بھائی عبید‘ عرفان اور ندیم پسران آدم خان کو چندگھنٹوں بعد ہی حراست میں لیا جنہوں نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ مقتول عاطف الرحمن ملزم عبیدکو ناجائزتعلقات استوار کرکے تنگ اورحراساں کرتا تھا۔کئی بار مقتول اور اْس کے گھروالوں کی سمجھانے کوشش کی لیکن وہ اپنی حرکتوں سے بازنہیں آیا۔

وقوعہ کے روزمقتول عاطف کوبہانے سے بلاکر اْس کے ہاتھ باندھنے کے بعد چھری کے وار کرکے اْسے زخمی کیا اوربعدازاں ذبح کرکے مقتول کی لاش کو پٹرول چھڑک کر جلادیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان مقتول کی لاش کو ایک خالی دکان میں ٹھکانے لگانے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے تاہم پولیس نے چندگھنٹوں بعدہی تینوں ملزم بھائیوں کو گرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق واردات کا مرکزی ملزم عبیدمقامی یونیورسٹی کا طالب علم ہے جس نے ناجائزتنگ کرنے اور حراساں کرنے کی رنجش پراپنے دیگر دوبھائیوں کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کے ساتھ مقتول کو قتل کردیا۔پولیس تھانہ گمبٹ میں مقتول عاطف الرحمن کے بھائی سعید الرحمن کی مدعیت میں تینوں بھائیوں کو باقاعدہ ایف آئی آرمیں نامزدکیاگیا ہے.

پولیس نے تینوں ملزمان کا مقامی عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button