خیبر پختونخوا
سکولوں کے اوقات کار ساڑھے 7 سے 1 بجے تک، اعلامیہ جاری
سکولوں کے اوقات کار ساڑھے 7 سے 1 بجے تک ہوں گے، نوٹی فکیشن کے مطابق سکولوں میں A اور B دو گروپ بنائے گئے ہیں۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سکول ہفتے میں 6 دن لگیں گے ہر گروپ 3 دن آئے گا
جہاں گروپ A پیر، بدھ اور جمعہ کو جبکہ گروپ B منگل، جمعرات اور ہفتے کو سکول آئیں گے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ 23 اور 30 ستمبر کو کھلنے والی جماعتیں بھی اسی شیڈول کے مطابق چلیں گی، 15ستمبر کو نویں سے بارہویں جماعت تک کے سکولوں کو کھولنے کی اجازت ہے۔
یاد رہے کہ 15ستمبر سے سکول کھلنے کے بعد کوئی ڈبل کلاسز شروع نہیں کی جائیں گی بلکہ متبادل دنوں پر کلاسز ہوں گی، اس سلسلے میں اگر کسی کلاس میں 40 بچے ہیں تو ان میں سے 20 ایک دن جائیں گے، باقی 20 اگلے دن سکول جائیں گے جبکہ پیر تک نصاب تمام اساتذہ کو پہنچ جائے گا۔