خیبر پختونخوا
پشاور کے بعد صوابی میں ایک اور خواجہ سرا کو اپنے خون میں نہلا دیا گیا
پشاور کے بعد صوابی میں ایک اور خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا۔
صوابی پولیس کے مطابق محمد سعد نامی خواجہ سرا کو اس کے بھائی نے قتل کیا ہے جسے اس کے ناچ گانے سے سخت چڑ تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا محمد سعد راولپنڈی میں ڈانس کا پروگرام کر کے گھر واپس آیا تھا جس پر اس کے 14 سالہ بھائی نے اسے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں قتل کیے جانے والے خواجہ سراؤں کی تعداد 70 ہو گئی ہے۔
گذشتہ روز پشاور میں گل پانڑہ نامی خواجہ سرا قتل کر دیا گیا تھا جبکہ چاہت نامی اس کا ساتھی زخمی ہو گیا تھا جسے چھ گولیاں لگی تھیں۔