پشاور، بس ڈرائیوروں کا بی آر ٹی میں نوکریاں نہ ملنے کیخلاف احتجاج
پشاور کے بس ڈرائیوروں نے بی آر ٹی میں نوکریاں نہ دینے پر صوبائی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے جس کی قیادت اکبر حسین، ریاض خان اور دیگر کر رہے تھے۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔
مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت نے بس ڈرائیوروں سے گاڑیاں خرید کر انہیں نوکریاں فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم اس وعدے کو عملی جامہ نہیں پہنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
بی آر ٹی میں خرابیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا
دس حادثوں کے بعد بی آر ٹی کا آن لائن سسٹم بھی بیٹھ گیا
ایک اور دن ایک اور حادثہ، بی آر ٹی کی چلتی بس میں آگ لگ گئی
ان کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے ڈرائیوروں پر بھاری جرمانے عائد کئے جاتے ہیں، اکثر اوقات ان کی گاڑیوں کو ٹرمینل میں بند کر دیا جاتا ہے جس سے ہمارا جینا دو بھر ہو گیا ہے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان سے گاڑیاں لے کر انہیں نوکریاں فراہم کی جائیں۔