خیبر پختونخواسٹیزن جرنلزم

خیبرپختونخوا خواتین کھلاڑیوں نے ریکٹس اٹھا لئے، صوبائی سکواش چیمپئین شپ کا آغاز

خیبر پختونخوا وومن سکواش چیمپئن شپ قمرزمان سکواش کمپلیکس پشاور میں شروع ہوگئی۔ پشاور سپورٹس کمپلکس میں چیمپئین شپ کا افتتاح ڈائریکٹریس سپورٹس خیبر پختونخوا رشیدہ غزنوی نےکیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق سکواش چیمپئن قمرزمان، سینئر کوچ محب اللہ،تحریک انصاف کے ڈسٹرکٹ سینئر نائب صدر کلثوم کنڈی اور سابق ناظم سجاد خان بھی موجود تھے۔

چیمپئن شپ میں واپڈا،آرمی اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے سینئر اور جونئیر کیٹگری میں 32 سے زائد کھلاڑی شرکت کررہی ہیں۔ افتتاحی دن کھیلے گئے پہلے راونڈ کے میچز میں واپڈا کی کومل خان نے خیبر پختونخوا کے ایمن کو 2:0، خیبر پختونخوا کی کلثوم نے اپنی ہی صوبے کی مہوش کو دو صفر سے شکست دی،تاہم تیسرے میچ میں کے پی کے مناہل عقیل نے کے پی کے نورینہ شمس  کو2:0 جبکہ حرا عاقیل نے عائشہ کو دو صفر سے ہرادیا۔

خیبرپختونخوا وومن سکواش چیمپئین شپ میں 32 کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔

اسی طرح پانچواں میچ پاک آرمی کے کائنات خان اور کے پی کے مصباح کے مابین کھیلاگیا جس میں کائنات نے دو صفر سے برتری حاصل کرلی،ثنا بہادر نے ماریہ حسین کو  2:0سے شکست دی جبکہ ظہرا نے حفصہ کو دو صفر سے شکست دے دی۔  پہلے راونڈ کے آخری میچ میں خیبر پختونخوا کی نمرا عاقیل نے علینہ حق کو  2:0 سے ہرایا۔

 

اس موقع پر مہمان خصوصی رشیدہ غزنوی نے کہا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی ہدایات کے مطابق خواتین کو کھیلوں میں برابری کی بنیاد پر مواقع فراہم کئے جارہیں ہیں, سوات،ڈی آئی خان،ایبٹ آباد،مردان،صوابی اور کوہاٹ میں خواتین کے لئے الگ جمنیزیم بنارہیں ہیں جس کی وجہ سے خواتین  گیمز کی فروغ میں مدد ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت خواتین کے کھیلوں کے لے لئے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button