خیبر پختونخوا

سیلاب زدگان کو وزیراعلیٰ کے خلاف احتجاج مہنگا پڑ گیا، مظاہرین پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج

سوات میں سیلاب زدگان کو وزیراعلیٰ کے خلاف احتجاج کرنا مہنگا پڑ گیا، پولیس نے مظاہرین کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرڈالیں۔

چند دن پہلے مدین کے مقام کے پر سیلاب زدگان نے وزیراعلیٰ محمود کے آمد کے موقع پر احتجاج کیا تھا اور روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا تھا۔ مظآہرین کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے ان کی دادرسی نہیں کی اور متاثرہ علاقے دورہ بھی تاخیر سے کیا۔

پولیس نے واقعے کے دوسرے روز مظاہرین میں 10 افراد کو گرفتار کرلیا تھا جن کے خلاف گزشتہ روز مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں مختلف دفعات لگائے گئے ہیں۔ مقدمے  ان پر میں کار سرکار میں مداخلت، پولیس کے خلاف عوام کو مشتعل کرنا، پولیس کے خلاف نازیبا الفاظ کا استمال، ان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب اہلیان کوہستان نے ان متاثرین کا ساتھ دینے اور ان کی رہائی کے لئے بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ بھر میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں میں تقریبا 50 لوگ جاں بحق ہوئے تھے۔

سیلاب سے سب سے زیادہ تباہ کاریاں سوات، مدین کے علاقے شاگرام, تیرات اور بحرین میں ہوئی تھی۔

سوات میں مجموعی طور پر 13 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد مکانات تباہ ہوگئے تھے

علاقہ عمائدین الزام لگا رہے ہیں کہ حکومت کی جانب سے خاطر خواہ ریلیف اور بحالی کا کام نہیں ہورہا جس کی وجہ سے متاثرین ابھی تک مشکلات کا شکار ہیں اور اس کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button