خیبر پختونخوا

بی آر ٹی میں خرابیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، ایک دن میں مزید دو بسیں خراب

پشاور میں بی آر ٹی بسوں کے خراب ہونے کا سلسلہ تھم نہ سکا اور ایک دن میں مزید دو بسیں خراب ہوگئی۔

گزشتہ روز صبح 9 بجے کے قریب یونیورسٹی ٹاؤن کے قریب بی آر ٹی کے ایک بس میں اچانک خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث سواریوں کو اتر کر کوریڈور میں اگلے سٹیشن تک پیدل جانا پڑا۔

شام کے بعد ارباب روڈ کے قریب مسافروں سے بھری دوسری بس بھی خرابی کے باعث اچانک بند ہوگئی جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان ٹرانس پشاور نے بتایاکہ بسوں میں تکنیکی مسئلہ پیید ا ہوگیا تھا جو موقع پر دور کردیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ 13 اگست کو بی آر ٹی کے افتتاح کے بعد اب تک مہینے سے کم عرصے میں 13 بسوں میں خرابیاں پیدا ہوئی ہیں جن میں 3 بسوں میں آگ لگنے کے واقعات بھی شامل ہیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button