خیبر پختونخوا

”گذشتہ سال پشاور چڑیا گھر کے 9 جانور ہلاک ہوئے”

پشاور کے چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکتیں معمول بن گئی، دستاویز کے مطابق گزشتہ ایک سال چڑیا گھر میں 9 جانور ہلاک ہوئے ہیں۔

دستاویز کے مطابق گذشتہ سال تین افریقی ژرافے پیٹ خراب ہونے کی وجہ سے ہلاک ہوئے، کالے ہرن کی موت انفیکشن سے ہوئی، بھیڑئے کو زخمی حالت میں چڑیا گھر لایا گیا تھا، مارخور اور زبیرا کی ہلاکت باڑ کے ساتھ لگنے کے باعث ہوئی، چنکارہ ہرن دوسرے ہرن کے ساتھ لڑائی میں زخمی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

زمبابوے میں پھنسے ہاتھی، ذمہ دار کون؟

پشاور کے چڑیا گھر سے لاپتہ ریچھ کا بچہ مل گیا

پشاور چڑیا گھر، فیلی کے ہمراہ سیر کیلئے بہترین انتخاب

پشاور کے چڑیا گھر میں ہرن کے بعد چیتے کی حیران کن طور پر موت

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ چڑیا گھر میں 91 جانور لائے گئے تھے، کامیاب افزائش کے بعدجانوروں کی تعداد 154 تک بڑھی، انکوائری میں جانوروں کی ہلاکت پر کسی قسم کی کارروائی نہیں ہوئی۔

قبل ازیں امسال جون کے آغاز میں ہی پشاور چڑیا گھر میں تیسرا زرافہ بھی ہلاک ہو گیا تھا۔

یاد رہے کہ فروری 2018 کی 12 تاریخ کو سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے خیبر پختونخوا کے پہلے چڑیا گھر کا افتتاح کر دیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button