خیبر پختونخوا

پشتو زبان کے مشہور ادیب، محقق و شاعر پروفیسر پرویز مہجور ہم میں نہیں رہے

ضلع نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے پشتو زبان کے نامور سکالر، شاعر اور ادیب پروفیسر ڈاکٹر پرویز مہجور انتقال کرگئے۔

پروفیسر پرویز مہجور کے بیٹے انس خان کے مطابق ان کے والد بزگوار آج صبح اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم پچھلے کچھ عرصے سے علیل تھے اور پشاور کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

یہ بھی پڑھیں!

پروفیسر ڈاکٹر مہجور، جن کی علم کی آنکھ بھی بینا ہے اور پیار و محبت کی بھی!

پروفیسر ڈاکٹر پرویز مہجور کا اپنا نام پرویز خان تھا اور ضلع نوشہرہ کے علاقے خویشگی سے تعلق رکھتے تھے، آپ کی تاریخ پیدائش 14-1-1952 ہے۔

آپ کی نماز جنازہ آج دوپہر چار بجے خویشگی بالا کے علاقے میرہ میں ادا کی جائی گئی۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button