خیبر پختونخوا

ڈی آئی خان میں معطل پولیس اہلکار کی ایس ایچ او کی گاڑی پر حملہ، ایک اہلکار زخمی

ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔ فائرنگ مبینہ طور پر ایک معطل پولیس اہلکار نے کی ہے۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او کینٹ عبدالغفار کی گاڑی آج صبح ایک قبضہ چھڑانے جا رہی تھی، جیسے ہی مفتی محمود ہسپتال کے قریب پہنچ گئی تو نامعلوم شخص نے اس پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں میں ایس ایچ او کا گن مین سلیم خان زخمی ہوگیا جنہیں ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔

پولیس زرائع نے بتایا ہے کہ فائرنگ ایک معطل پولیس اہلکار نے کی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button