خیبر پختونخوا

نوشہرہ میں مستورات کا تنازعہ، قتل اور اقدام قتل کے 3 ملزمان گرفتار

نوشہرہ، جلوزئی پولیس کی بروقت کامیاب کارروائی، مستورات کے تنازعہ پر قتل اور اقدام قتل کے 3 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

ابراہیم ولد زرد علی ساکن جلوزئی نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ وہ اپنے بھائیوں شاہ ولی، خان ولی اور فرہاد کے ساتھ گھر میں موجود تھا کہ اس دوران امجد اور اُس کے بیٹے آئے اور میرے بھائی فرہاد کو مارا پیٹا، گھر سے باہر آ کر ہم نے اپنے بھائی کے مارنے کی وجہ پوچھی تو چاقووں سے ہم پر گزار کئے جس سے ہم سب بھائی زخمی جبکہ میرا بھائی فرہاد جاں بحق ہو گیا۔

ڈی ایس پی پبی طیب جان خان نے آصف مومین خان SHO جلوزئی کو ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا، ملزمان امجد ولد میردان، عابد اور ساجد پسران امجد ساکنان ڈاگ بیسود کو راہ فرار اختیار کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والے خون آلود چاقو بھی برآمد کر لئے گئے، ملزمان کو تھانہ جلوزئی منتقل کر دیا گیا۔

کتے کو پتھر مارنے پر بھائی اور بھتیجا قتل کرنے والا ملزم پولیس کی حراست میں

قبل ازیں بارہ خیل رسالپور میں کتے کو پتھر مارنے پر بھائی اور بتیھجے کا قتل کرنے والا ملزم 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق حسین احمد ساکن بارہ خیل نے گزشتہ روز اپنے باپ اور بھائی کے قتل ہونے کی رپورٹ درج کرائی کہ اُس کے چچا نے کتے کو پتھر مارنے پر دونوں کو قتل کر دیا جس پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے واقعے کا نوٹس لیا اور تفتیشی ٹیم تشکیل دینے کے بعد ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کر دیئے۔

ملزم تک رسائی حاصل کرتے ہوئے محمد ولد حضرت عمر ساکن بارہ خیل رسالپور کو گرفتار جبکہ اس کے قبضے سے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button