کوہاٹ میں تیل اور گیس کے مزید ذخائردریافت
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے کوہاٹ سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔
او جی ڈی سی ایل کے اعلامیے کے مطابق تیل اور گیس کے ذخائر سے ابتدائی طور پر یومیہ 16 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 12 بیرل خام تیل حاصل ہو سکے گا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ کوہاٹ میں دریافت سیاب کنواں نمبر 1 سے تیل اور گیس کی تلاش کے لیے ویل کی 5500 میٹر تک کھدائی کی گئی۔
چند روز قبل بھی آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمٹیڈ (او جی ڈی سی ایل) نے خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت کئے تھے۔ او جی ڈی سی ایل کے مطابق کوہاٹ کے توغ بالا میں نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جن سے یومیہ 90 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 125 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔
واضح رہے کہ 23 اگست 2019 کو بھی کوہاٹ میں تیل و گیس کے ذخائردریافت ہوئے تھے۔ پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ کے مطابق کوہاٹ میں ٹل بلاک سے تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت ہوئے ہیں، جانچ میں مکوڑے ڈیپ ٹو کنویں سے 18.25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور یومیہ 1844 بیرل خام تیل کے ذخائر بھی ملے ہیں، اور اس حوالےسے پاکستان سٹاک ایکس چینج کو آگاہ کردیا ہے۔