خیبر پختونخوا

مردان: رکشہ میں سلنڈر پھٹنے سے خاتون سمیت 2 جاں بحق، کئی اور زخمی

مردان میں رکشہ میں سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثہ آج بروز بدھ سہ پہر کو کاٹلنگ روڈ پر غلاموں کے علاقے میں سی این پمپ میں اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار رکشہ سلنڈر بھروا رہا تھا۔

ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کوہاٹ کا رہائشی طوطی خان اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئی ہیں جن کی پہچان اس سٹوری کے فائل ہونے تک نہیں ہوسکی ہے۔

حادثہ میں رکشہ ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس جنوری میں پشاور میں بھی چارسدہ روڈ پر سی این جی بھرواتے وقت ایک موٹر کار کی ٹینکی پھٹ گئی تھی جس میں ایک خاتون اور بچی جاں بحق جبکہ مزید 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

حادثے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے ضلع کے تمام پرائیویٹ گاڑیوں میں نصب سلنڈرز کی فٹنس چیک کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا جو کہ چند ہی روز بھی ختم کردیا گیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button