خیبر پختونخوا
تنگی کے حوالات سے مردان جیل کا قیدی فرار
تنگی کے حوالات سے مردان جیل کا قیدی فرار ہو گیا، ڈی پی او چارسدہ نے غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب دو پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔
مردان جیل کے قیدی عالمگیر ولد امین اللہ سکنہ نوے کلے کو تنگی پولیس نے ایک اور زیر تفتیش مقدمہ میں پوچھ گچھ کے لیے ضمیمہ ب کے تحت تنگی پولیس سٹیشن منتقل کیا تھا، شاطر ملزم موقع پا کر پولیس کو چکمہ دے کر حوالات سے فرار ہو گیا۔
واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے غفلت اور لاپرواہی برتنے پر دو پولیس اہلکاروں مسعود خان اورحاضر محمد کو معطل کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
دوسری طرف ملزم عالمگیر کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل جبکہ ضلع بھر میں ناکہ بندیاں بھی سخت کر دی گئیں، ملزم کی جلد گرفتاری متوقع ہے۔