خیبر پختونخوا

نوشہرہ، لفٹ دے کر گن پوائنٹ پر لوٹنے والا چار رکنی گروہ گرفتار

عوام کو لفٹ دے کر گن پوائنٹ پر لوٹنے والا منظم 4 رُکنی گروہ سرغنہ سمیت گرفتار، ورادات میں استعمال ہونے والی فلائنگ کوچ، لوٹی گئی نقدی برآمد، ملزمان نے نوشہرہ کے علاوہ خیبر پختونخواہ کے دیگر اضلاع اور پنجاب میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔

28 جولائی کو نصیر شاہ ساکن نوشہرہ کلاں نے پبی پولیس کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے کہا کہ میں اور میرا بھائی لالا کلے مویشی منڈی سے نوشہرہ جانے کیلئے فلائنگ کوچ میں بیٹھ گئے جس میں پہلے سے چند عورتیں، ڈرائیور اور کنڈیکٹر موجود تھے، تارو جبہ پہنچے تو ایک عورت نے الٹیاں شروع کیں، ہماری توجہ اُس طرف ہو گئی جس پر باقی نے ہمیں پکڑا اور 3 لاکھ روپے چھین کر ہمیں فلائنگ کوچ سے اُتار دیا۔

شکایت پر پولیس نے مقدمہ درجکر  کےتفتیش شروع کر دی، ڈی پی او نے نوٹس لیا اور ایک ٹیم تشکیل دے کر اسے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔

پولیس ٹیم نے نوشہرہ جی ٹی روڈ پرتاروتا خیر آباد سادہ کپڑوں میں پولیس ہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی، اہلکاروں نے مختلف گاڑیوں میں لفٹ لے کر سواریوں کے روپ میں اپنا مشن جاری رکھا، دن رات کی انتھک محنت کے بعد ملزمان تک رسائی حاصل کی گئی اور مشتاق ولد خان عرف ملنگ، مسلم ولد جمروز عرف لیلیٰ، مسماۃ فوزیہ عرف فوجی زوجہ رمضان اور مسماۃ سکینہ عرف پیکو زوجہ شیر زمان ساکنان جہانگیرہ نامی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اعتراف جُرم کرتے ہوئے کئی اہم راز اُگل دیئے، ملزمان نوشہرہ کے علاوہ خیبر پختونخواہ کے دیگر اضلاع اور پنجاب پولیس کو متعدد وارداتوں میں بھی مطلوب ہیں، ملزمان کی نشاندہی پر لوٹی گئی رقم میں سے 2 لاکھ 30 ہزار روپے اور واردات میں استعمال ہونے والی فلائنگ کوچ برآمد کر لی گئی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) نجم الحسنین نے تفتیشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ متاثرہ اور مظلوم عوام کو انصاف کی فراہمی پولیس کا اولین فرض ہے جس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button