خیبر پختونخوا

چارسدہ: سوشل میڈیا پرقتل کی دھمکیاں دینے والے ملزمان گرفتار

ضلع چارسدہ میں سوشل میڈیا پر قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ نستہ پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل اشتعال انگیزو نفرت آمیز ویڈیوکے وائرل ہونے کے بعد فوری طورپر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان ویڈیو میں نستہ کے ایک مسلک کے افراد کوقتل کرنےکی دھمکیاں دے رہے تھے۔ ویڈیو میں ملزمان نے اپنی الگ تنظیم بنانے کا بھی دعوی کیاتھا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مطابق نستہ کے رہائشی عمران ولد مثل خان اور شیر ولی نےسوشل میڈیاپر بامسلح دونوں ہاتھوں میں SMG پکڑے ہوئے ایک مسلک کے افراد کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی تھی۔ ملزمان نے ان افراد کو دھمکی دی تھی کہ اگر مسجد میں داخل ہوئے تو ان کو قتل کردیں گے۔
فرقوں کے درمیان شر پسندی اور اشتعال آنگیز و نفرت آمیز ویڈیو پر ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرڈھیری محمد ریاض خان کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔ بعد ازاں پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے تھانہ نستہ منتقل کردیا گیا جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button