خیبر پختونخوا

چترال: مقامی ہوٹل گرنے سے میاں بیوی سمیت تین افراد جاں بحق

 

چترال میں ایک مقامی ہوٹل گرنے کی وجہ سے میاں بیوی سمیت 3 افراد جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جن کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچادیا گیا ہے۔ مرنے والوں میں رشیدہ بی بی، اعجاز اور انکی اہلیہ فاخرہ بی بی شامل ہیں۔ جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق قصور سے ہے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق یہ لوگ چھوتی منزل کے چھجے (چبوترہ) پر کھڑے ہوکر تصاویر بنارہے تھے کہ اچانک چبوترہ ان کا وزن برداشت نہ کرتے ہوئے نیچے گرگیا۔
گرنے والوں کے نام یہ ہیں عمران زیب ولد محمد حنیف جو قصور کا سابق ضلع ناظم بھی رہ چکے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری بھی ہے ، مسز رشیدہ زوجہ اعجاز، اعجاز ولد محمد حنیف، مدصر ولد محمد حنیف، صفیہ بی بی زوجہ عمران، تبسم ولد عمران، فحرہ زوجہ جمیل، موصب ولد مدسر، رتبہ دختر جمیل ، مخیر ولد جمیل، دوریخ، ولد جمیل ، عزت ولد اعجاز، میزب دختر عمران، عیسی ولد مدسر ، مسز سیلہہ زوجہ مدسر، سریر ولد مدسر۔

ان تمام زحمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ان میں سے چھ کی حالت تشویش ناک ہیں جن کو فوری طور پر پشاور منتقل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان میں سے زیادہ تر لوگوں کے سر پر چوٹ آچکے ہیں جبکہ چترال میں نیورو سرجن نہیں ہے۔ لواحقین نے ہیلی کاپٹر یا ایر ایمبولنس کے ذریعے زخمیوں کو پشاور لے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button