خیبر پختونخوا

کنڈ کے عظیم سپوت عابد الرحمن نے نکیال سیکٹر پر جام شہادت نوش کر لیا

پاک فوج کے بھادر نوجوان اور کنڈ کی مٹی کے عظیم سپوت حولدار عابد الرحمن نے دشمن سے لڑتے ہوئے وطن کی خاطر کشمیر کے نکیال سیکٹر میں جام شہادت نوش کر لیا۔

وہ 15 سندھ رجمنٹ میں بطور حوالدار خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ ان کے جسد خاکی کو آبائی گاؤں کنڈ بٹگرام لایا گیا جہاں انھیں سرکاری اعزاز کیساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔

پاک فوج کے دستے نے انھیں سلامی پیش کی اور ان کے کپڑے ان کے والد محترم مسافر لالا کے حوالے کئے۔

اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، شھید کے بھائی دھاڑیں مار مار کر روتے رہے، شھید کی نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگ شریکِ ہوئے۔

شھید کے والد کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے کہ انہوں نے وطن کی خاطر جان جان آفریں کے سپرد کر دی، اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔ آمین

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button