خیبر پختونخوا

لوئر دیر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج

لوئردیر میں بجلی کے کم وولٹیج اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف اہلیان خال سراپا احتجاج بن گئے اور دیر چترال مین شاہراہ کو بطور احتجاج تین گھنٹوں تک ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کیا جس سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی۔  پیر کے روز احتجاجی مظاہرے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید کے ایام سے خال ، رباط اور گردونواح میں محکمہ واپڈا کی جانب سے بجلی کی کم وولٹیج کا سلسلہ جاری ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ کم وولٹیج کی وجہ سے تمام برقی الات بند پڑے ہیں اور قربانی کا گوشت ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ سے تمام ٹیوب ویل بند ہیں اور علاقے میں کربلا کا سماں ہے۔بعدازاں ڈی ایس پی تیمرگرہ اور اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ خال نے مظاہرین کیساتھ ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ خال میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائی گی جس کے بعدمظاہرین منتشر ہوگئے۔

دوسری جانب اورکزئی کے چھپر مشتی قبائل نے بجلی منقطع کرنے پر واپڈا کے خلاف اورکزئی ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے ہنگو کوہاٹ مین جی ٹی روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کر دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ عید کے پہلے دن سے علاقہ چھپر مشتی کی بجلی کاٹ دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ بجلی نہ ہونے کے باعث علاقے میں پانی ناپیدہوگیا ہے، عید کا گوشت خراب ہوا ہے گرمی سے عوام کا جینا محال ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں سے عید کے موقع پر چھپر مشتی سے بجلی منقطع کی جاتی ہے جو ان کے ساتھ زیادتی ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button