خیبر پختونخوا

‘جون میں کورونا عید پر بے احتیاطی سے پھیلا تھا، عیدالاضحیٰ پر ایسا نہیں ہوگا’

خیبرپختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ عیدالفطر میں ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

معاون خصوصی بلدیات و اطلاعات کامران بنگش نے کہا ہے وزیراعلیٰ محمود خان نے خیبرپختونخوا کے تمام پارلیمنٹیرینز، وزراء، مشیر اور معاونین کو عید سادگی سے منانے اور اس موقع پر میل جول سے گریز کرنے کی ہدایت ہے۔

انکا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے عوام کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی ہے کیونکہ جون میں کورونا کیسز میں اضافے کی بڑی وجہ عیدالفطر پر احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنا تھا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے کامران بنگش نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کورونا وباء پر قابو پانے کے قریب ہیں اور اگر عوام نے ساتھ دیا تو انشاء اللہ بہت جلد اس وبا کو شکست دے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وباء کے اختتام پر ہم سرخرو ہوکر دُنیا کو بتاسکیں گے کہ ہم نے قومی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button