لکی مروت: جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے اسد اللہ قتل کیس میں دو ملزم گرفتار
لکی مروت کے علاقے درہ پیزو میں جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والے بچے اسد اللہ قتل کیس کے دو ملزمان گرفتارکرلیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رؤف بابر قیصرانی نے ملزمان کو پریس کانفرنس میں میڈیا کے سامنے پیش کر دیا، اس دوران ڈی پی او نے بتایا کہ دونوں نے مل کر بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا۔ڈی پی او کے مطابق ایک ملزم نے بچے کا گلہ گھونٹا اور دوسرے نے سر پر پتھر مارا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے پورا دن کیس کی تفتیش کی اور مشکوک افراد کو گرفتار کیا۔ تفتیش کے دوران ملزم انعام نے اعتراف جرم کر لیا اور اپنے ساتھی کو علی بہادر کا نام بھی اگل دیا، دونوں ملزمان نے زیادتی اور بچے کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔
بچے کے والد کہنا ہے کہ پولیس کی کارکردگی سے مکمل مطمئن ہوں، دونوں ملزمان کو سرعام پھانسی دی جائے یا سنگسار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان ملزمان کو سزا نہ ملی تو بچے کی والدہ خودکشی کرلے گی۔
یاد رہے کہ تین دن پہلے گھر سے لاپتہ معصوم اسد اللہ کی مسخ شدہ لاش قریبی جنگل سے برآمد ہوئی تھی، لاش کی حالت انتہائی خراب تھی اور اس سے تعفن اٹھ رہا تھا۔