خیبر پختونخوا

بونیر: ہندوانو کنڈاؤ کا نام مقامی لوگوں نے مسلم کنڈاؤ میں کیوں تبدیل کیا؟

 

نصیب یار چغرزے

ہندوانو کنڈاؤ شانگلہ اور بونیر کے سنگم پر سیاحتی مقام شہیدہ سر سے ڈھائی کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اس سیاحتی مقام کا نام مقامی لوگوں نے تبدیل کرکے مسلم کنڈاؤ رکھا ہےـ

اس حوالے سے ایک مقامی بزرگ کا کہنا ہے کے اس علاقے میں برسوں پہلے ہندو آباد تھے اس لیے اس کا نام بھی ان سے منسوب تھا مگر اب ان کی کوئی نشانی یہاں موجود نہیں ہے اس لیے ہمارے لوگوں نے اس جگہ کا نام تبدیل کردیا ہےـ

اس پُرسکون سیاحتی مقام کو دیکھنے کےلیے ہر وقت سیاحوں کا آنا جانا رہتا ہےـ پورن الوچ سے آئے ہوئے سیاحوں کا کہنا تھا کہ یہ جگہ ضلع شانگلہ کے تحصیل پورن اور مارتونگ کے کچھ علاقوں کو بہت قریب ہے اسی وجہ سے ہمارا یہاں اکثر آنا جانا ہوتا ہےـ

سیاحوں کا کہنا تھا کہ مسلم کنڈاؤ میں پانی کی قلت کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے باقی موسم کے لحاظ سے بہت ہی عمدہ ہےـ

مسلم کنڈاؤ کے قریب نیا سیاحتی مقام ڈاگ سر جہاں موجودہ حکومت نے سات کلومیٹر سڑک پر کام بھی شروع کردیا ہے قریب پڑتا ہے اس کے علاوہ سرکوب اور سر بابا بھی قریب ہے مگر وہاں جانے کےلیے راستہ نہ ہونے کے برابر ہےـ

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button