خیبر پختونخوا

تین اضلاع کے وکلاء کا دیرچترال موٹروے بحالی کے لیے مشترکہ جہدوجہد کا اعلان

ضلع دیر، چترال اور باجوڑ کے وکلا نے دیر چترال موٹروے کی بحالی اور علاقے کے حقوق کیلئے جہدوجہد کا عزم کرلیا۔

اس سلسلے میں دیر، چترال اور باجوڑ اضلاع کے وکلاء کا ایک اجلاس اخونخیل ہاوس شمردین میں سماجی کارکن سررحیم شاہ کے ہجرے میں منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں تینوں اضلاع کے وکلاء نے شرکت کی، اجلاس سے سر رحیم شاہ خان، ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ کے صدر بادشاہ احد ایڈوکیٹ، سابقہ صدر جھان بہادر ایڈوکیٹ، حمیدالرحمان ایڈوکیٹ،واڑی بار کے صدر رضائاللہ ایڈوکیٹ، ڈسٹرکٹ بار دیر بالا کے صدر اکبرخان کوہستانی ایڈوکیٹ،دروش بار کے صدر سید فریدجان ایڈوکیٹ،اخوانزادہ ہدایت خان ایڈوکیٹ،ازاد بخت ایڈوکیٹ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیر چترال موٹروے کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے اور وکلاء برادری دیر چترال موٹروے کے بحالی سمیت اپنے حقوق کیلئے تمام تر توانیاں استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سٹرکیں علاقے کے تعمیر و ترقی کا سبب ہوتے ہیں اسلئے دیر چترال کی ترقی اور سیاحت کی فروغ کیلئے موٹروے منصوبہ کو فی الفور شروع کیا جائے۔مقررین نے کہا کہ علاقے کے حقوق کے حصول کیلئے عوامی بیداری ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی، تاجر، وکلاء،انجمن تاجران،صحافی سمیت ہر شعبہ کے طبقہ فکر افراد دیر چترال موٹروے کے حصول کیلئے جاری جہدوجہد کا حصہ بن جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button