خیبر پختونخوا

عیدالاضحی، قربانی کیلئے استعمال ہونیوالے اوزاروں کی قیمتوں کو پر لگ گئے

عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے لیے استعمال ہونے والے اوزاروں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، چھری، چاقو، کلہاڑی اور دیگر سامان کی قیمتوں میں دگنا اضافہ ہو گیا۔

عید الاضحیٰ کے لیے مختلف اقسام کی چھریاں تیز کرنے، اوزاروں کی تیاری اور مرمت کرنے والوں کے کام میں تیزی آ گئی تاہم قیمتیں زیادہ ہونے سے سنت ابراہیمی ادا کرنے والے بھی پریشان ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

عید پر 14 لاکھ قربانیاں مگر دنبے کہاں سے آئیں گے؟

طورخم بارڈر، دنبوں کی درآمد پر عائد پابندی کیخلاف احتجاج

مارکیٹ میں مختلف اقسام کی چھریوں اور چاقو کے سٹال لگے ہیں، مقامی ایک چھری کی قیمت 100 روپے سے لے کر 400 روپے تک پہنچ چکی ہے، چائنہ کی ایک چھری 800 سے ایک ہزار جبکہ مقامی تیار کردہ ٹوکہ ڈھائی سو سے چار سو روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے، مقامی کلہاڑی 4 سے پانچ سو روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث کارخانے بند ہیں، لوہے کی قیمتوں میں اضافے سمیت پنجاب سے مال کمانے اور کاریگروں کی مزدوری میں اضافے سے قیمتیں بڑھی ہیں، تکہ کیلئے سیخیں 180 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہی ہیں جبکہ دھار لگانے کے بھی 50 سے 100 روپے تک وصول کیے جا رہے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button