خیبر پختونخوا

دیگر عورتوں سے ناجائز تعلقات کا شبہ، بیوی نے شوہر کو موت کی نیند سلا دیا

نوشہرہ کے تھانہ پبی کی حدود میں ڈکیتی کے دوران بہو کے سامنے سسر کے قتل کا معمہ حل ہو گیا، مقتول کی بیوی ہی قاتلہ نکلی۔

پولیس کے مطابق 13 جولائی کو مسماۃ (ث) زوجہ شہزاد ساکن امان کوٹ نے تھانہ پبی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ رات کو اپنے گھر میں سو رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے اُس کے سُسر عنایت الرحمن کو گھر کے اندر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

اندھے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تفتیشی ٹیم تشکیل دے کر اصل ملزم/ملزمان کی گرفتاری اور حقائق معلوم کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔

پولیس کے مطابق بظاہر تو یہ ڈکیتی یا چوری کے دوران کیا گیا قتل لگ رہا تھا۔ تفتیشی ٹیم نے موقع سے تمام شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس کو اندازہ ہوا کہ یہ چوری یا ڈکیتی کی غرض سے کیا گیا قتل نہیں۔

اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دن رات کی انتھک محنت اور جدید طریقہ تفتیش سے پوری طرح استفادہ حاصل کرتے قتل کے اصل وجوہات اور قاتل تک پہنچ گئے۔

قاتل مقتول کی اپنی بیوی مسماة (ز) نکلی جس نے گرفتاری کے بعد ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرتے ہوئے تمام راز اُگل دیئے۔

ملزمہ نے دوران تفتیش بتایا کہ مجھے لگتا تھا کہ میرے شوہر کے دوسری عورتوں کے ساتھ تعلقات تھے جو میں برداشت نہیں کر سکتی تھی اس لئے موقع پاتے ہی میں نے اُس کا کام تمام کر دیا۔

ملزمہ سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button