خیبر پختونخوا

پشاور: کورونا متاثرہ مریضوں کا مفت علاج کرنے والے ہسپتال کا افتتاح

وزیر اعلی محمود خان آج پشاور کورونا ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ یہ ہسپتال ابتدائی طور پر ہسپتال 60 بستروں پر مشتمل ہے۔ انسداد کورونا کا یہ ہسپتال ایک نجی فاؤنڈیشن میڈیکل ایمرجنسی ریزیلئینس فاؤنڈیشن (مرف) کے زیر اہتمام خیراتی ادارے آئی آر سی اور ایکو کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔
ایک ماہ بعد اس تعداد کو 110 تک بڑھایا جائے گا۔ یہ ہسپتال ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا ہسپتال ہے جو بین الاقوامی ایس او پیز اور گائیڈ لائنز کے مطابق قائم کیا گیا ہے۔ ہسپتال میں کورونا مریضوں کے لئے ہر قسم کی سہولیات موجود ہیں۔
ہسپتال آئیسولیشن، ایچ ڈی یو اور آئی سی یو بیڈز پر مشتمل ہے۔ افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ ہسپتالوں کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں،
حکومت جو بھی اقدامات لے رہی ہے وہ عوام کے مفاد کے لئے ہیں عوام حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔

مذکورہ ہسپتال پشاور نشتر آباد میں واقع محکمہ صحت کی سرکاری بلڈنگ میں واقع ہے جہاں کورونا سے متاثرہ مریضوں کو مفت طبی سہولیات دی جائیں گی۔

میڈیکل ایمرجنسی ریزیلیئنس فاؤنڈیشن کے ریجنل منیجر ندیم کے مطابق ہسپتال میں مریضوں کو طبی امداد دینے کیلئے 12 میڈیکل سرجن، 6 وینٹی لیٹرز، 5 آئی سی یو وارڈز ہیں جبکہ اس کے علاوہ ہسپتال میں ایڈمٹ متاثرہ مریض کے دیگر اخراجات بھی مرف ہی اٹھائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button