خیبرپختونخوا میں کورونا سے ایک اور ڈاکٹرجان کی بازی ہارگیا
خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کے باعث ایک اور ڈاکٹر جاں بحق ہوگئے۔ ڈاکٹر فیصل قریشی کورونا وائرس کا شکار ہونے کے 2 ہفتے ایوب میڈیکل کیمپلیکس کے ائی سی یو وارڈ میں داخل رہے۔
ڈاکٹر فیصل قریشی ایڈہاک پر گزشتہ 4 مہنیوں سے ایبٹ اباد میں بطور میڈیکل افیسر کام کر رہے تھے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا سے شہید ڈاکٹرز کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔
ڈاکٹرفیصل قریشی سے قبل مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر نصیر حیدر غازی بھی کورونا سے وفات پاگئے تھے ڈاکٹر نصیر غازی حیدر ایوب ٹیچنگ اسپتال ایبٹ آباد کے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج تھے، حالت تشویشناک ہونے پر جانبر نہ ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں:
نوشہرہ، چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر اعظم جاں بحق
خیبر پختونخوا، کورونا وائرس سے تیسری نرس جاں بحق
50 روپے فیس لینے والے ڈاکٹر پھاگ چند بھی کورونا وائرس سے چل بسے
یاد رہے کہ اس سے قبل 17 جون کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز میں اینیستھیزیا ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ ڈاکٹر عباس طارق کورونا سے جاں بحق ہو گئے تھے۔
خیبر پختونخوا حکومت نے ڈاکٹرز اوردیگر طبی عملے کیلئے شہدا پیکیج اور رسک الاونئس کا اعلان کیا تھا تاہم صوبائی حکومت ابھی تک ڈاکٹرز کیئلے شہدا پیکیج اور رسک الاونس دینے کے وعدے کو عملی جامعہ پہچانے میں مکمل ناکام رہی ہے۔