خیبر پختونخوا

صوابی میں پولیس مقابلہ، ڈی ایس پی رزڑ شہید

 

صوابی میں پولیس اور اشتہاریوں کے درمیان مقابلے کے دوران ڈی ایس پی شہید جبکہ ان کے دو گن مین زخمی ہوگئے۔ مقابلے کے دوران پولیس کی جوابی فائرنگ سے اشتہاری ملزم نصیر بھی ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نصیر 2019 سے پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا، آج اس کی موجودگی کی اطلاع پرپولیس نے کالو خان احد کلے میں ایک مکان پرچھاپہ مارا جس کے دوران پولیس اور اس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے کے دوران اشتہاری کی فائرنگ سےڈی ایس پی رزڑ علامہ اقبال جاں بحق ہوگئےجبکہ فائرنگ سے ڈی ایس پی کے دو گن مین دو پولیس اہلکارطیب اورشاہ فیصل خان شدیدزخمی ہوگئے۔ مقابلے کے دوران پولیس کی جوابی فائرنگ سے اشتہاری ملزم نصیر بھی ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم کا ایک ساتھی فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

دوسری جانب لکی مروت کے علاقے اباخیل میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 302 اشتہاری شفیع اللہ عرف پلے ہلاک ہوگیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق نئے ڈی پی او کی تعیناتی کے 6 ماہ کے اندر اب تک پولیس مقابلوں میں ایک درجن سے زائد اشتہاری مارے گئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button