نوشہرہ: بچوں کی نازیبا ویڈیو بناکربلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
نوشہرہ میں پولیس نے چھوٹے بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)نجم الحسنین کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ اکوڑہ خٹک میں ایک شخص چھوٹے بچوں کے نازیبا تصاویر اور ویڈیو بناکر بچوں کو بلیک میل کرتا ہےجو کہ ہمارے معاشرے کیلئے ایک ناسور ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)نجم الحسنین نے اکوڑہ خٹک میں بچے کیساتھ ہونے والے ان واقعات پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ڈی ایس پی اکوڑہ آیاز محمود کی سربراہی میں ایس ایچ او اکوڑہ خٹک عرفان خان پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دے کر جلد از جلد ملزم کی گرفتاری کو یقینی بنانے کا ٹاسک سونپ دیا۔
تفتیشی ٹیم نے علاقے میں مخبروں کے نیٹ ورک کو فعال بناتے ہوئے مخبر کی اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم تک رسائی حاصل کی۔ تھانہ اکوڑہ خٹک کے اہلکاروں نے ملزم اسد الرحمن ولدسیف الرحمن ساکن عید گاہ اکوڑہ خٹک کو حکمت عملی سے قانونی حراست میں لے لیا۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اُگل دیا۔ملزم کے موبائل سے واردات سے متعلق اہم شواہد بھی برآمد کر لئے گئے۔