اورکزئی: مویشیوں کو بیماری سے بچانے کے لیے محکمہ لائیو سٹاک کا عملہ متحرک
ضلع اورکزئی مال مویشیوں پر مختلف قسم کی بیماریوں سے بچاو کے لئے سپرے جاری ہے۔ ضلع اورکزئی کے چار داخلی اور خارجی راستوں پر لائیو سٹاک کا عملہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ غلجو ڈبوری فیروز خیل مشتی میلہ کلایہ کریز میں مال مویشی منڈیوں کی نگرانی کے لئے بھی 32 سے زیادہ عملہ تعینات کیا گیا ہے ماسک سماجی فاصلے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ضلع اورکزئی ڈاکٹر خالد یونس نے اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر لائیو سٹاک اینڈ ایگریکلچر محب اللہ خان سیکرٹری لائیوسٹاک محمد اسرار ڈی جی لائیوسٹاک ڈاکٹر عالم زیب کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی واصل خان خٹک کی نگرانی میں ضلع اورکزئی کو باہر سے آنے والے مال مویشیوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کے لئے سپرے جاری ہے ضلع اورکزئی کو داخل ہونے والے چار انٹری پوائنٹس شاہو یخ کنڈا و زیڑہ اور بویہ پر 23 عملہ تعینات کیا گیا ہے جو کہ ضلع اورکزئی کو لانے والے تمام مال مویشیوں پر جراثیم کش سپرے کرینگے اور مال مویشیوں کو لانے والے گاڑیوں پر بھی جراثیم کش سپرے کیا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر خالد یونس نے کہا کہ ضلع اورکزئ میں کلایہ فیرو خیل مشتی میلہ ڈبوری غلجو میں مال مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے اور عوام میں کورونا کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لیے مزید 32 لائیوسٹاک کا عملہ تعینات کیا گیاہے جو کہ تمام مال مویشی منڈیوں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں سے بچاو کے لئے سپرے بھی کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کے لئے لگنے والے مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائیگا مال مویشی منڈیوں میں ماسک سماجی فاصلے اور سینیٹازر کو لازمی قرار دیا گیا ہے اور زیادہ رش اور ہجوم پر بھی پابندی ہوگی صرف بیوپاریوں اور ضرورتمندوں کو اور قربانی کے لئے مویشی خریدنے والوں کو آنے کی اجازت ہوگی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی.