خیبر پختونخوا

12 اپریل تک مسافر گاڑیوں کے ضلع کے اندر یا باہر چلنے پر پابندی

حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں بین الضلعی اور بین الاضلاعی مسافر پبلک ٹرانسپورٹ 12 اپریل 2020 بروز اتوار تک 7 دن کی مذید مدت کے لئے معطل رہے گی تاہم اس کا اطلاق مال بردار گاڑیوں اور ذاتی نجی گاڑیوں پر نہیں ہوگا۔

محکمہ ریلیف خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر 29 مارچ کو ٹرانسپورٹ پر پابندی کے اس فیصلے میں توسیع کی جاتی ہے۔

اعلامیہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ محولہ بالا ٹراسپورٹ کے اڈے اور ٹرمینل بند رکھے جائیں۔

اعلامیہ کے مطابق اضلاع کے اندر باہر شاہراہوں پر مال بردار گاڑیوں کو اجازت ہو گی، مال بھیجنے والی کمپنیوں کے صرف تین افراد کام کر سکتے ہیں، شاہراہوں پر ٹرانسپورٹ یونین ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ڈرائیوروں اور کلینروں کیلئے ایسے مقامات کی نشاندہی کرے گی جہاں سے ڈرائیور خوراک اٹھا سکتے ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ چھوٹی اور نجی گاڑیاں اس فیصلے سے مستثنیٰ ہیں تاہم شہریوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ انتہائی ضروری حالات میں گھروں سے باہر نکلیں، سپرے، سینیٹائزر اور دیگر احتیاطی تدابیر اپنا کر اپنی گاڑی میں سفر کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button