خیبر پختونخوا

ایک اور اچھی خبر، مردان کے علاقے منگا میں لاک ڈاؤن ختم

مردان خصوصاً اہلیان منگا درگئی کیلئے ایک اچھی خبر، گذشتہ دو ہفتوں سے زائد لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر مردان نے یونین کونسل منگا کو  ڈی سیل کرنے کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا۔

اعلامیہ کے مطابق ڈی سیلنگ کا فیصلہ سیکرٹری ریلیف، کمشنر مردان ڈویژن، بریگیڈیئر عتیق اور ڈی پی او کی میٹنگ میں کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد سے ڈاکٹر معین نے یوسی منگا کا دورہ کیا تھا، چاروں اطراف سے 109 افراد کے سیمپل لئے گئے جو تمام کے تمام نیگیٹیو آئے تھے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ یوسی منگا میں 20 سے زائد دیہات واقع ہیں، انتظامیہ کو ڈی سیلنگ سے پہلے پورے علاقے کو صاف کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ دیگر علاقوں کو جراثیم کش سپرے کے بعد ڈی سیل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 18 مارچ کو مردان کے علاقے منگا سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ شخص کی کورونا وائرس کے باعث ہلاکت کے بعد اگلے ہی دن ضلعی انتظامیہ نے منگا یونین کونسل کو لاک ڈاؤن کردیا تھا۔

یہ بھی خیال رہے کہ آج مردان میں کورونا سے متاثرہ 2 افراد صحتیاب ہونے جبکہ 11 مشتبہ کو تنہائی میں 15 دن گزارنے کے بعد گھروں کو منتقل کیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button