خیبر پختونخوا

مردان، تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ زخمی

مردان کی تحصیل تخت بھائی میں تربیتی جہاز گر کر تباہ جبکہ حادثے کے نتیجے میں پائلٹ زخمی ہو گیا۔

ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق جہاز آصف نامی گاؤں میں گرا ہے اور رسالپور ٹریننگ اکیڈمی کا تربیتی طیارہ ہے، طیارے کا پائلٹ معمولی زخمی ہے جس کو ایمبولینس میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی پائلٹ کو ایمبولینس میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد آرمی ہیلی کاپٹر میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب طیارے کے ملبے میں آگ لگی ہوئی ہے جسے بجھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button