بنوں، آج پی ٹی ایم کے ہونے والے جلسے کیلئے سکیورٹی پلان جاری
گوہر وزیر
بنوں منڈان پارک میں پختون تحفظ موومنٹ کے آج ہونے والے جلسے کیلئے بنوں پولیس نے جاری کرتے ہوئے سکیورٹی ہائی الرٹ کردی ہے۔
جلسے کے دوران 4 ڈی ایس پیز اور 12ایس ایچ اوز ڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ سادہ کپڑوں میں ملبوس سیکورٹی اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی بنوں عبدالغفور آفریدی ،ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے جلسہ منڈان پارک اور دیگر اہم تقریبات کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب اور بعدازاں جلسہ گاہ کے دورے کے موقع پر انہوں نے بتایا کہ جلسے کے موقع پر سیکورٹی معاملات سنبھالنے کیلئے منڈان پارک میں 1 ہزار 300 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔
ڈی آئی جی بنوں نے کہا کہ 4 ڈی ایس پیز، مختلف تھانوں کے 12 ایس ایچ اوز منڈان پارک میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ جلسہ گاہ آنے والے مختلف روٹس پر 120 ٹریفک اہلکار، اسپیشل برانچ، ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ اور لیڈیز پولیس اہلکار بھی جلسہ گاہ میں تعینات ہوں گی۔
اس کے ساتھ ساتھ ڈ ی پی او بنوں یاسر خان آفریدی نے آج ہونے والے زیاد اکرم خان درانی سپورٹس کمپلیکس میں ضلع بنوں کی تاریخ کے بڑا ایونٹ کے انعقاد اور کئے گئے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ڈی آئی جی بنوں کو بریفنگ دی۔