بی آر ٹی تحقیقات: 4 افسرا ن کے بیانات قلمبند، گلبہار سٹیشن میں چوری
صوبائی محکموں کے چار افسران نے پشاور بس رپیڈ ٹرانزٹ منصوبے (بی آرٹی) کی تحقیقات میں اپنے بیان وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں ریکارڈ کرلئے ہیں جبکہ گلبہار بی آر ٹی سٹیشن پر تحقیقات شروع ہونے کے بعد گزشتہ شب نامعلوم افراد نے اہم ٹیکنیکل آلات چوری کرلئے حکام نے آئندہ ہفتے مزید 7 افسران کو بیان ریکارڈ کرانے کےلئے طلب کرلیا ہے۔
بی آرٹی کے معاملے پرپشاور ہائی کورٹ نے 45دن میں تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایات کی ہے اور مجموعی طور پر70سے زائد افسران کے بیانات قلمبند کئے جائیں گے اس سے قبل ہشتنگری بی آر ٹی سٹاپ کے قریب بھی نامعلوم تاجروں نے شہریوں کی سہولت کیلئے بنائے جانے والے سنٹر کو مسمار کیا تھا۔
ذرائع نے بتایاہے کہ پیپرا کی جانب سے بی آر ٹی کی تحقیقات کے لئے ماہرین کی خدمات فراہم کرنے سے معذرت کے بعد ایف آئی اے نے اس ضمن میں پشاور ہائی کورٹ کو بھی آگاہ کرنے کافیصلہ کیاہے۔